افغان کرکٹ برڈ نے محمد شہزاد کو بلا اجازت پاکستان کا دورہ کرنے پر جرمانہ کر دیا

لاہور:  مقامی میڈیا کے مطابق محمد شہزاد نے کرکٹ بورڈ کی اجازت کے بغیر پاکستان کا سفر کیا تھا اور پشاور میں ایک کلب کے ساتھ میچ میں حصہ لیا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کو اس دفعہ وارننگ دی گئی ہے اگلی بار وہ اپنے کرکٹ کرئیر سے محروم بھی ہو سکتے ہیں ۔افغان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر محمد شہزاد کو 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ یاد رہے کہ جارحانہ مزاج اوپنگ بیٹسمین محمد شہزاد کو گزشتہ ماہ آئی سی سی نے دو میچوں کی پابندی بھی لگائی تھی ، انہوں نے ورلڈ کپ کوالیفائینگ میچ میں زمبابوے کے خلاف آؤٹ ہونے پر کریز پرزور سے بلا مارا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *