پبی تحصیل سپورٹس اسٹیڈیم میں جنون چمپئین کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا.

پبی تحصیل سپورٹس اسٹیڈیم میں جنون چمپئین کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا. ٹورنامنٹ میں کرکٹ کی چار بہترین ٹیموں نے حصہ لیا. فائنل میچ جنون کرکٹ کلب اور پبی کلب کے درمیان کھیلا گیا. جس میں فیضان خان کی قیادت میں جنون کرکٹ کلب نے کامیابی حاصل کی. فائنل میچ کے مہمان خصوصی نوجوان دلوں کی دھڑکن اور نوجوان ڈسٹرکٹ ممبر اشفاق خان کاکو تھے.اس موقع پر تحریک انصاف خدریزی کے صدر سجادعلی بھی موجود تھے. انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور میڈلز دئیے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *